پردھان منتری آواس یوجنا(شہری) کی سہولت سے مکان حاصل کرنے کےلئے شہری غریب اب آن لائن رجسٹریشن کرسکیں گے۔ رہائش اور شہری غربت کے خاتمے کی مرکزی وزارت اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن
ٹیکنالوجی کی
وزارت نے آج اس ارادے کے تحت ایک مفاہمت خط پر دستخط کئے۔ اس موقع پر رہائش اور شہری غربت کے خاتمے کے مرکزی وزیر ایم وینکئیا نائیڈو
اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد موجود
تھے۔